ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ: پرائمری اسکول لاپتہ : دیہی عوام ڈھونڈڈھونڈ کرپریشان

منڈگوڈ: پرائمری اسکول لاپتہ : دیہی عوام ڈھونڈڈھونڈ کرپریشان

Mon, 03 Oct 2022 20:24:36    S.O. News Service

منڈگوڈ:3؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بساپور دیہات کے ٹیچر اسکول کے دروازے پر اپنی بائک رکھ کر شام تک لاپتہ ہونے کی  وجہ سے دیہات کے لوگوں نے متعلقہ ٹیچر کو جنگل میں تلاش کرنےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

نندی کٹا گرام پنچایت حدود کے بساپور دیہات کی سرکاری جونئیر پرائمری اسکول کے ٹیچر کے بیریش سنیچر کی صبح اسکول کےقریب اپنی بائک چھوڑ کر چلےگئے۔ اسکول کےبچو ں کو دوپہر کا کھانا بھی نہیں ملا ۔ کھانا پکانے والے اور والدین وغیرہ نے ٹیچر کی تلاش کی کہیں نہیں ملے۔پھر اس کے بعد دیہات کےلوگوں نے بھی بساپور دیہات کے جنگل ، تالاب وغیرہ گھوم گھوم کر ڈھونڈا ،کہیں بھی نظر نہیں آئےتو دیہی عوام خدشات میں مبتلا ہوئے۔ اسی دوران عوام کو پتہ چلا کہ ٹیچر سنیچر کی رات گھر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیچر کو تاکید : کسی کو کچھ بتائے بغیر ٹیچر لاپتہ ہونےپر پریشان ہوئے دیہی عوام نے اتوار کو میٹنگ کرتےہوئے ٹیچر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کسی کو جانکاری دئیے بغیر اس طرح چلےجانےسے ہمارے دیہات کی بدنامی ہوتی ہے۔ آئندہ سے ایسی حرکت نہ کرنےکی سخت تاکید کی۔ دیہی عوام کا کہنا ہےکہ بچوں کو بہترتعلیم دیتےہیں اور جب بچوں اور اسکول کے متعلق بات چیت کے لئے عوام آتےہیں تو ٹیچر بھاگ کھڑےہونے کی عوام نے  شکایت کی۔

مجھے میری اسکول بھیج دیں: ٹیچر بیریش کا کہنا ہے کہ کام کے دباؤ کی وجہ سےمیں بیزار ہوگیا ہوں ، مجھے میری پہلے والی اسکول ہولیہونڈا کو جانا ہے۔ اس تعلق سےمیں نے بی ای اؤ کو تین چار مرتبہ زبانی درخواست بھی کیا ہوں لیکن بی ای اؤ کوئی توجہ نہیں دے  رہےہیں۔ برائے کرم مجھے میری اسکول کو تبادلہ کرنے کی عوام سےٹیچر نے درخواست کی۔


Share: